|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2022

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر تعمیر عمارت کی شٹرنگ گرنے سے کام کرنے والے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ڈیفنس کے فیز 6 میں خیابان نشاط پر پیش آیا جہاں عمارت کی تعمیر کے لیے پہلی منزل کی شٹرنگ ڈالی جا رہی تھی کہ مبینہ طور پر ٹھیکیدار کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے پوری شٹرنگ نیچے گرگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کام کرنے والے 12 افراد میں سے متعدد افراد شٹرنگ کے آہنی جنگلے اور ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ حادثے میں ایک شخص کی موت بھی واقع ہوئی ہے جس کی لاش کو نکال لیا گیا ہے جب کہ دیگر  کو نکالنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ شٹرنگ کے نیچے سے اب تک دو افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔