|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2022

پشاور ہائیکورٹ نے معروف لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کیس کا تحریری حکم جاری کردیا۔

حکم نامے کے مطابق پی ٹی اے نے رپورٹ پیش کی جس کے مطابق اب تک 2 کروڑ 89 لاکھ 35 ہزار 34 غیر اخلاقی ویڈیوز ٹک ٹاک سے ہٹا دی ہیں اور غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والے 14 لاکھ 65 ہزار 612 اکاؤنٹ بھی بلاک کیے ہیں۔ 

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوتی ہے لیکن ان کو سزا نہیں ملتی جس کے باعث وہ دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہیں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے طریقہ کار بنائے تاکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس بلاک کیے جائیں۔