|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2022

افغانستان اور قطر کے درمیان افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کیلئے معاہدہ ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے اپنے انٹرویو میں طالبان سے معاہدے کی تصدیق کی۔

رپورٹس کے مطابق کابل ائیرپورٹ سے چارٹرپروازوں پر غیرملکیوں کا انخلا دوبارہ سےشروع ہوگا اور کابل ائیرپورٹ سے قطر ائیرویز کی ہفتے میں دو چارٹر پروازیں چلائی جائیں گی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چارٹرپروازوں سے امریکا اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سےنکالیں گے جبکہ ان پروازوں کے ذریعے جان کےخطرے سے دوچار افغانوں کا بھی انخلا کرایاجائےگا۔