مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ عمران صاحب کی بےحسی، عوام دشمنی اور کرپشن ہے۔ عمران مافیا کی حکومت میں پٹرول کی قیمت 148روپے جیسی بلند ترین سطح پر ہے۔
ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں آٹا، چینی، بجلی، گیس، اور دوائی کی قیمت بلند ترین سطح پر ہے۔ عمران مافیا کی نااہلی سے ملکی تاریخ میں ایک کروڑ پاکستانی بے روزگار ہوگئے۔
انھوں نے کہا کہ عمران مافیا کی لوٹ مار کے باعث ملک میں معاشی تباہی بلند ترین سطح پر ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ عمران مافیا کی حکومت میں کرپشن لوٹ مار ملک کی بلند ترین سطح پر ہے۔