نوشکی: زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی کیسکو چیف سے کوئٹہ میں ملاقات کامیاب مذاکرات کے بعد دیہی فیڈروں کے سابق بجلی شیڈول بحال وفد نے مل گرڈ اسٹیشن کے زمینداروں کے خدشات و تحفظات سے کیسکو چیف کو آگاہ کیاڈپٹی کمشنر نوشکی کا یوریا کھاد اسمگلنگ کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی زمیندار ایکشن کمیٹی و آل پارٹیز انجمن تاجران نے کل دو فروری کو پہیہ جام ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔
نوشکی کے دیہی زرعی فیڈرز کے لوڈ شیڈنگ میں اضافے اور بجلی کے مسائل کے حوالے سے چیف کیسکو انجینئر محمد عارف اور ایس ای کیسکو خضدار سرکل شاہ جہاں غرشین سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر و سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج ،ڈپٹی کمشنر نوشکی غلام جان مینگل ،زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی ،بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشیدجمالدینی ،جنرل سیکرٹری حاجی شاہ زمان خان جمالدینی ،جمعیت علما اسلام کے مولانا عبدالصمد مینگل نے ملاقات کی، اس موقع پر او ڈی آپریشن شوکت جوگیزئی بھی موجود تھے۔وفد نے کیسکو چیف کو دیہی فیڈروں میں بجلی کے طویل بندش، بار بار ٹرپنگ، زمینداروں اور گھریلو صارفین کے مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ زمینداروں اور گھریلو صارفین کا جینا دوبھر ہوچکا ہے دیہی علاقوں میں تاریکی کا راج ہے۔
جبکہ زمینداروں کے فصلوں کو پانی نہ ملنے کے باعث زراعت مکمل تباہ ہورہا ہے اور زمینداروں کو کروڑوں کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہاکہ کیسکو نوشکی کے زمینداروں کے ساتھ معاہدے کے مطابق بجلی فراہم کرکے زمینداروں اور گھریلو صارفین کی داد رسی کرے،ضلع کے لوگوں کی واحد ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہیں اب بجلی بندش کے باعث زراعت کا شعبہ بھی تباہ ہورہا یے کیسکو چیف نے وفد کے مطالبے و اصرار پر نوشکی کے دیہی فیڈروں کے سابق شیڈول کو بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے، جبکہ وفد نے کیسکو چیف کو مل گرڈ اسٹیشن سے زمینداروں کو نقصانات کے حوالے سے مل کے زمینداروں کے خدشات و تحفظات سے بھی آگاہ کیا ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نوشکی غلام جان مینگل نے وفد کو یوریا کھاد کے اسمگلنگ کے تدارک کی یقین دہانی کرائی اور اسسٹنٹ کمشنر نوشکی کو موقع پر فون کرکے احکامات دئیے، ڈپٹی کمشنر کے یقین دہانی پر زمیندار ایکشن کمیٹی نے کل ہونے والے پہیہ جام ہڑتال کو موخر کردیا ہے ۔