|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2022

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

ایک بیان میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ عدلیہ پرحالیہ حملہ اس ہی پالیسی کاتسلسل ہے، فیصلہ نہ آنے پر حکومت اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر حملے کا موقع نہیں چھوڑتی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت وہ قدم اٹھا رہی ہے جو آئین، قانون اور رولز کے خلاف ہیں۔