کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو اور سینیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات آمنے سامنے بلوچستان صوبائی کابینہ میں تیس ارب کی 12سو سے زائد اسکیمات منظوری کیلئے پیش رواں مالی سال تیرہ اعشاریہ نئو ارب مختص کرنے کی تجویز پیش کردی گئیں صوبائی کابینہ کے متعدد اراکین کا شدید تحفظات کا اظہار
متعدد اراکین نے اجلاس سے واک آئوٹ کیا سینیئر صوبائی وزیر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات ظہور بلیدی نے ٹویٹر پر انکشاف کیا کہ متعدد وزراء نے مجوزہ اسکیمات پر کابینہ اجلاس سے واک آئوٹ کیا سینیئر صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا تیسرے کوارٹر میں اسکیمات کو شامل کیا جانا پلاننگ کمیشن کی گائیڈ لائنز اور صوبائی فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے
ایسے کسی فیصلے کی پی ایس ڈی پی پر منفی اثرات مرتب ہونگے واضح رہے کہ اپوزیشن اراکین ضابط ریکی اور ثناء اللہ بلوچ نے فنڈز کی فراہمی کی یقین دھانیوں سمیت قدوس بزنجو کیساتھ جام حکومت کے خاتمے کے وقت کچھ قول و قرار ہوئے تھے جس پر چوبیس نکاتی معائدہ کیا گیا تھا سینیئر صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے اسمبلی میں بھی ایسے کسی معائدے کی تردید کی تھی تاہم مالی سال کے تیسرے کوارٹر میں ایک ہزار سے زائد اسکیمات کی تجویز نے سوال کھڑے کردیئے ہیں