پڑوسی ملک بھارت میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، واقعے میں اسد الدین اویسی محفوظ رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کے الزام میں 2 افراد گرفتار بھی کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز میرٹھ سے نئی دہلی جاتے ہوئے اسد الدین اویسی کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی تھی۔
اس حوالے سے اسد الدین اویسی نے میڈیا کو بتایا کہ نئی دہلی جاتے ہوئے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی پر 2 افراد نے 3 سے 4 گولیاں فائر کیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسد الدین اویسی نے بھارتی الیکشن کمیشن سے فائرنگ کے واقعے کی آزادانہ انکوائری کرانے کی درخواست کی ہے۔