|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2022

محکمہ موسمیات  نے کراچی میں  ہلکی بارش کے ساتھ سردی میں اضافے کی پیش گوئی کر دی۔

کراچی میں  بارش برسانے والی ہواوں کے مغربی سسٹم نے اثرات دکھانا شروع کر دیے۔ شہر میں  بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے۔ کل بارش برسنے کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر میں آٹھ جنوری کو کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش  ہو سکتی ہے۔ جبکہ رات شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے  آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں  گزشتہ  رات میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔  شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔