|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کا اعلان قرار دے دیا، کہا کہ عمران صاحب “بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے”.

مریم  اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کی تقریر سے لگتا ہے کہ اُن کے گھبرانے اور عوام کے سکون کے دن قریب آ گئے ہیں، نواز شریف شہباز شریف ہی کی اب تقریریں سننی پڑیں گی ایک گھنٹا کریں یا بارہ گھنٹے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گھر بھیج کے کر تاریخی نااہلی، نالائقی، کرپشن اور لوٹ مار سے نجات دلائے گا، ‎عمران صاحب نے آج”خطرناک” بننے کی ناکام کوشش کی۔

ترجمان  مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ ‎اٹھارہ سال چور چور کا شور مچانے والے عمران مافیا کو قوم پہچان چکی ہے، ‎عمران صاحب کے گھر جانے کا وقت ہوا ہے تو ان کی چیخیں آسمان پر پہنچ رہی ہیں، ‎عمران صاحب طاہر اقبال، ارشد، رفیق اور نعمان کے اکاؤنٹس میں 500 ارب آپ کی فارن فنڈنگ سے آجاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‎کامیاب معاشرے کے لئے آپ جیسے چور مافیاز اور کارٹلز کے سرپرست سے نجات ضروری ہے، جب عمران صاحب آپ جیل جائیں گے تو طاقتور آٹا چینی بجلی گیس دوائی، ایل این جی چور قانون کے نیچے آئیں گے، ‎عمران صاحب آپ کے گھر کی کرپشن کےاعمال نامے جلد عوام کے سامنے آنے والے ہیں، اور ان کے ساتھیوں کی چوریاں اور لوٹ مار سامنے آچکی ہے، اب ان مقدمات کی سماعت ہوگی،

‎وفاق اور پنجاب میں عمران صاحب نے بھتہ خوری کا جو بازار گرم کیا ہوا ہے، اب اس کا حساب دینا ہوگا، ‎طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کےلئے آپ جیسے ڈاکو اور مافیاز کی سرپرست کو سزا ملنے کا وقت آگیا ہے، ‎ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے آپ کی کرپشن کا اعمال نامہ جاری کردیا ہے، اسے پڑھیں اور شرم کریں، ‎عمران صاحب کی تقریر دراصل نوکری کی ایکسٹینشن کے لئے ترلے اور منتیں تھیں۔