مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جو اد مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے شہباز شریف سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے احمد جواد جیسے ہزاروں افراد سے دھوکہ کیا ، یہ لوگ خلوص نیت سے نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔