|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2022

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر رحمت صالح بلوچ نے جاری بیان میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور میونسپل کارپوریشن تربت کے ملازمین کی گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی بندش پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملک میں مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ عوام کی قوت خرید ختم ہوکر رہ گء ہے۔

روز بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا تھا جس عوام کی زندگی زندہ درگور بن گئی ہے۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ حکومت عوام کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی تو ان کی روزی روٹی نہ چھینے۔بارڈر ٹریڈ پر قدغن ،ماہی گیروں کو سمندر کی حدود میں داخل نہ ہونے دینا اور کھاد کی عدم فراہمی نے زراعت سے وابستہ عوام کے روزگار کو مشکل بنادیا۔اب گزشتہ کئی ماہ سے میونسپل کارپوریشنز کے ملازمین کی تنخواہیں بند کرکے حکومت نے خود کی ملازم و مزدور اور عوام دشمن سرکار ہونے کی تصدیق کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشنز ایمرجنسی محکمہ ہے۔

جو ہروقت عوام کی فلاح وبہبود کے موجود ہوتا ہے۔لیکن حکومت نے ملازموں کی تنخواہوں کو مہنگائی کے حساب سے مقرر کرنے کے بجائے ان کی مکمل تنخوا کو بند کردیا ہے۔جو ظلم و ناانصافی ہے۔نیشنل پارٹی موجود حکومت کی ملازم و مزدور دشمن اقدامات و پالیسیوں کی مذمت کرتی ہے اور ملازمین کی تنخواہوں کی بحالی کی حمایت کرتی ہے۔