|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2022

کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے کویتی خواتین سراپائے احتجاج ہو گئیں۔

مظاہرین خواتین نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی لگائے جانے کے خلاف غم و غصّے کا اظہار کیا ہے۔

مظاہرہ کرنے والی کویتی خواتین کا کہنا ہے کہ حجاب پہننا حق ہے، حجاب پہننے والی خواتین کی تذلیل افسوس ناک ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک سمیت کئی بھارتی ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں طالبات کے لیے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پورے بھارت میں حجاب کی اس پابندی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔