|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2022

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 23 برس بعد ٹیسٹ سیریز ہو رہی ہے لیکن اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جا رہی ہے، پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے لیکن اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربہ اپوزیشن ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اپوزیشن عین اس وقت پنڈی میں اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے جب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ شروع ہو  رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔