|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2022

کوئٹہ: کوئٹہ اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک عدم استحکام کا شکار ہیں ملک وقوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جار ہا ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے جمعیت علما اسلام نے ہردو میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے جنگ لڑیں ہے مولانا فضل الرحمن پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لئے جہد وجہد کررہے ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علما اسلام انقلابی یونٹ پشتون باغ کے جانب سے دئیے گئے۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالیہ تقریب سے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات انقلابی یونٹ کے امیر مولانا جمال الدین جنرل سیکرٹری حاجی محمد جان حاجی محمد اسلم خان کاکڑ نے بھی خطاب کیا اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ احتساب کے نام پر ملک وقوم کو تباہ کرنے والے خود کرپٹ اور کرپشن خور ٹولہ ثابت ہو گیا موجودہ نااہل حکمران چار سالوں سے لوٹنے والے قومی دولت واپس کرے انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں نااہل اور ملک وقوم کو تباہ کرنے والوں سے نجات دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل اور ناکام حکومت پاکستان کے لیے عذاب سے کم نہیں ہے پاکستان کا معیشت اور استحکام کو تباہ کرنے والے قوم کا خیر خواہ نہیں ہوسکتیے ا نہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا عوام مہنگائی اور بیروزگاری اور بدامنی کے چکی میں پس رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا دور جمعیت علما اسلام کا ہے جمعیت علما اسلام پاکستان کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ہی آج عوام کا رجہان جمعیت علما اسلام۔ کہ طرف ہے اس موقع پر نائب امیر مولانااحمدسعید آغا قاری محمدنعمان حاجی محمد اسلم مولانامحمدسلیم مولانامنیراحمد حافظ عبدالخالق بشردوست مولانامطیع اللہ عبدالمنان برشوریانقلابی یونٹ پشتون باغ حلقہ 53کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات امیر انقلابی یونٹ پشتون باغ حلقہ 53کوئٹہ مولانا جمال الدین حقانی جنرل سیکرٹری حاجی محمد جان نائب امیر مولانااحمدسعید آغا قاری محمدنعمان حاجی محمد اسلم مولانامحمدسلیم مولانامنیراحمد حافظ عبدالخالق بشردوست مولانامطیع اللہ عبدالمنان برشوری حاجی عبدالصادق حاجی محمدکریم حاجی محمدنور حافظ سیدعمر خلیل احمد ودیگر اراکین مجلس عاملہ شریک تھے حاجی عبدالصادق حاجی محمدکریم حاجی محمدنور حافظ سیدعمر خلیل احمد ودیگر اراکین مجلس عاملہ بھی موجود تھے۔