دالبندین : گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دالبندین کے طلباء نے پرنسپل کی تبادلے کے خلاف احتجاج شروع کردی۔ احتجاجی طلباء نے اعلان کیا ہے کہ اگر تبادلہ منسوخ نہیں کیا گیا تو وہ پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دالبندین کے پرنسپل عبدالقیوم کی تبادلے کے خلاف طلباء کئی روز سے کلاسز کا بائیکاٹ کیے ہوئے ہیں۔ تاہم آج انہوں نے کالج کی گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا جہاں طلباء نے پرنسپل کی تبادلے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ طلباء کی احتجاج کے باعث کالج میں تدریسی سرگرمیاں معطل ہیں۔ تاہم طلباء نے بھی اعلان کر رکھا ہے کہ جب تک ان کا واحد مطالبہ منظور نہیں ہوتا وہ اپنی احتجاج جاری رکھیں گے۔
طلباء کا کہنا تھا کہ پرنسپل عبدالقیوم کی 15 سالوں سے کالج تدریسی بہتری اور نظم و ضبط کے قیام کے لیے بیش بہا خدمات ہیں لہذا ان کا تبادلہ منسوخ کیا جائے۔