لیاری کے فٹبالرز قطر کا دورہ کرینگے، وزیر اعلیٰ سندھ

Posted by & filed under کراچی.

کراچی(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری کے فٹبالرز کا قطر اسٹیڈم میں میچ کروانے کا اعلان کردیا یہ اعلان انہوں نے پاکستان میں قطر کے قونصل جنرل مشال محمد الانصاری کی ملاقات کے دوران کیا۔

اقوام متحدہ بلوچوں پر ایرانی مظالم کا نوٹس لے، بلوچ رائٹ واچ

Posted by & filed under بلوچستان.

جنیوا: اقوام متحدہ ایران میں بلوچوں پر مظالم کا نوٹس لیں اور مظالم روکنے کی فوری اقدام کریں،اقوام متحدہ میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں بلوچ رائٹ واچ کے نمائندے مہراب سرجوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اقوام متحدہ بلوچوں پر مظالم کے حوالے سے ایرانی حکومت کی سرزش کرے اور بلوچوں پر ایران میں مظالم بند کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

نصراللہ زیرے سمیت پانچ رہنماؤں کو پارٹی سے فارغ کردیا‘ محمودخان اچکزئی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ پشتونخوامیپ کے مرکزی صدر محمود خان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے نصراللہ زیرے‘ عیسیٰ روشان‘ یوسف خان کاکڑ‘ قادرآغا‘ خوشحال کاسی کاآج سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے.

محکمہ فشریز کی جیونی میں غیر قانونی ٹرالنگ کیخلاف کارروائی ٹرالر سمیت 17 افراد گرفتار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ڈائریکٹرجنرل فشریز کی ہدایت پر بلوچستان کےعلاقے جیوانی پٹرولنگ ٹیم نے ایک غیر قانونی ٹرالر سی کنگ 3، رجسٹریشن نمبر 20617-B کو حراست میں لے کر 17 افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے

ملتان نشتر اسپتال سے لاشوں کی برآمدگی انتہائی تشویشناک بات ہے – سمی دین بلوچ

Posted by & filed under پاکستان.

وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز کے جنرل سیکرٹری سمی دین بلوچ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹویٹر پہ جاری کردہ ایک بیان میں گزشتہ روز پنجاب کے شہر ملتان کے ایک سرکاری اسپتال سے سینکڑوں کی تعداد میں مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی پہ تبصرہ کرتے ہوئے اس پہ انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے

پر امن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، خود تکلیف میں ہیں کسی کو تکلیف دینے کا سوچ نہیں سکتے – لواحقین لاپتہ افراد

Posted by & filed under بلوچستان, کوئٹہ.

کوئٹہ: زیارت واقعے کے بعد گورنر ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں دھرنا دیئے بیٹھے بلوچ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم پر امن جدوجہد اور طریقہِ احتجاج پہ یقین رکھتے ہیں، ہم پچھلے 35 دنوں سے بالکل پر امن طریقے سے یہاں احتجاج پہ بیٹھے ہیں جہاں آج تک کوئی تک شیشہ نہیں ٹوٹا ہے، ہم سالوں سے اپنے پیاروں کی جبری گمشدگی کے غم میں نڈھال انتہائی درد اور تکالیف میں زندگی گزار رہے ہیں، ہمیں تکلیف کا احساس نہیں بلکہ ہم تکلیف میں زندگی گزار رہے ہیں، ہم کسی دوسرے کی تکلیف کیسے چاہتے ہیں؟

مستونگ میں ایک ہی ہفتے میں تین مختلف سانحات و واقعات رونما ہوئے’ڈی سی مستونگ

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کی ضلع میں امن وامان کے حوالے سے پریس کانفرنس مستونگ میں ایک ہی ہفتے میں تین مختلف سانحات و واقعات میں اہم پیش رفت کامیاب کاروائیوں اور مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عطاالمنیم بلوچ میجر رسالدار شاہ محمد زہری رسالدار سردارزادہ ظہیر محمد شہی رسالدار اویس خان اور دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مستونگ میں ایک ہی ہفتے میں تین مختلف سانحات و واقعات رونما ہوئے مگر میں اور ہمارے ٹیم کی دن رات سخت محنت کی وجہ سے اللہ تعالی کی فضل و کرم سے تینوں واقعات کے اصل مرکزی ملزمان کو سبی واشک اور ڈھاڈر بولان سے گرفتار کر کے سرخرو ہوگئے انہوں نے کہا کہ 19 فروری کو مستونگ کے علاقہ شیرین آب کے حدود میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے معمولی پیسے کی لین دین پر ایک شخص نصیب اللہ کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے میں اور ہمارے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مزکورہ شخص کے مرکزی قاتل کو سبی لیویز کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں گرفتار کر لیا جبکہ 20 فروری کو جو لرزہ خیز سانحہ کردگاپ میں پیش آیا چار ملزمان نے پتکی کے علاقہ میں معصوم 7 سالہ اسرار اور 10 سالہ اس کی بہن آمنہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا۔

ایران سرحد پر ٹو کن سسٹم سازش ہے مسترد کرتے ہیں ،بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

نوشکی: بی این پی بارڈر کاروبار میں ماورائے آہین طرز تجارت ٹوکن سسٹم کو تعصب و نفرت پر مبنی تقسیم در تقسیم کی پالیسی سمھجتے ھوے اسے بلوچ قوم کے خلاف منظم سازش قرار دیتے ھوے نہ صرف اس کی مذمت کرتی ھے بلکہ اس عمل اور اس کے کرتا درتاوں کے خلاف عوامی طاقت کے ذریعے ہر فورم پر بھرپور احتجاج کریگی اور اس سلسلے جلد آل پارٹیز کانفرنس منعقد کر کے جامعہ حکمت عملی تر تیب دیدی جاہیگی۔