|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2022

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی میل ملاقاتیں صرف خود کو طفل تسلیاں دینے کیلئے ہیں، اپوزیشن سینکڑوں ملاقاتیں کرچکی ہے مگر نکلا کچھ نہیں ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں حسان خاور نے کہا کہ گیلپ سروے میں واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سروے سے ثابت ہوگیا کہ عوام کی پہلی ترجیح پی ٹی آئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی معرکہ سر کرنے جارہی ہے، قوم جانتی ہے کہ کپتان کی قیادت میں ملک حقیقی ترقی کے منازل طے کررہا ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کا دورہ یو اے ای اہل پنجاب کیلئے بڑی خوشخبری لایا ہے، دھابی گروپ پنجاب میں 60 ارب کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری آج مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔