|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2022

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ہونے والی قانون سازیوں کو مسترد کردیا۔

پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ کاکہنا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) صدارتی آرڈیننس ایک کالاقانون ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی جمہوریت کے منافی آمریت کی علامت ہے، دستوری ترامیم آرڈیننس کے ذریعے تبدیل کرناقبول نہیں۔