|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2022

چیئرمین سینیٹ نے  مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی بطور  رکن سینیٹ،  ورچوئل حلف لینے یا لندن میں ہائی کمیشن میں حلف لینے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ رکنیت کا حلف لینے سے متعلق اسحاق ڈار کے خط کا جواب دے دیا ہے، چیئرمین سینیٹ نے خط کی کاپی اسحاق ڈار کو ارسال کر دی ہے، جوابی خط میں سینیٹ قواعد و ضوابط کاحوالہ دیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے خط میں کہا ہے کہ آپ نےکہا کہ نشست کے لیے ورچوئل (بذریعہ ویڈیو لنک) حلف لیا جائے یا پھر پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے حلف لینے کے انتظامات کیے جائیں۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے اپنے رولز ہیں، آئین اور سینیٹ رولز کے مطابق منتخب رکن نے سینیٹ میں حلف اٹھانا ہے نہ کہ ورچوئل یا ہائی کمیشن میں، لہٰذا  آپ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔