ماہی گیروں نےملک کی سب سے بڑی بندرگاہ کراچی پورٹ کا چینل بند کر دیا۔
پورٹ ذرائع کے مطابق چینل بند ہونے سے پورٹ پر جہازوں کی آمد و رفت مکمل رک گئی ہے۔
کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہونے کے لیے جہاز چینل کے اندر داخل ہونے کے منتظر ہیں۔
وزیرِ اعظم کے مشیرِ جہاز رانی و بندر گاہ محمود مولوی نے اس حوالے سے کے پی ٹی ہیڈ آفس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چینل کھلوانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کر رہا ہوں۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ذرائع کے مطابق چینل کھلوانے کے لیے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کیا گیا ہے۔