|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2022

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوہلو کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کیپٹن حیدر عباس کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے ایک اور بیٹے نے ملک و قوم کی خاطر جان کا نزرانہ پیش کیا،قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے جو دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہاکہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے قوم متحد ہیں انہوں نے کہاکہ پاک افواج استحکام پاکستان کی علامت ہیں ہر پاکستانی کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے،وزیراعلیٰ نے وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے کوئٹہ کے لانس نائیک شبیر احمد کی شہادت پر بھی اظہار افسوس کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہید شبیر احمد کی شہادت نے ثابت کیا کہ بلوچستان کے عوام بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہیں،وزیراعلیٰ نے کیپٹن حیدر عباس شہید اور انس نائیک شبیر احمد کے خاندانوں سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کر تے ہوئے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔