نوشکی: بی این پی بارڈر کاروبار میں ماورائے آہین طرز تجارت ٹوکن سسٹم کو تعصب و نفرت پر مبنی تقسیم در تقسیم کی پالیسی سمھجتے ھوے اسے بلوچ قوم کے خلاف منظم سازش قرار دیتے ھوے نہ صرف اس کی مذمت کرتی ھے بلکہ اس عمل اور اس کے کرتا درتاوں کے خلاف عوامی طاقت کے ذریعے ہر فورم پر بھرپور احتجاج کریگی اور اس سلسلے جلد آل پارٹیز کانفرنس منعقد کر کے جامعہ حکمت عملی تر تیب دیدی جاہیگی۔
سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کے خلاف نافذ کیے گہے جبری قوانین کو پروجیکٹ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو پروجیکٹ سے بیدخل کرنے کی پالیسی اور محرکات کی شدید مذمت کرتے ھوے ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ اس جبری اور معتصب اقدامات کے خلاف ملکی و بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کرانے اور ملازمین کی روزگار عزت نفس اور جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور آواز بلند کریگی بلوچستان کے عوام کا واحد معاشی ذراعت پر ھے لیکن حکومتی پالیسیوں اور اقدامات نے اس شعبے کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا ھے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کھاد کی عدم دستیابی نے تباہی کی رہی سہی کسر پوری کر دی ھے۔
اس سلسلے میں بی این پی زمینداروں کے ساتھ ملکر حکمت عملی تر تیب دیگی نوشکی میں حالیہ لیویز بھرتیوں کے حوالے سے مکمل چھان بین اور جامع تحقیقات کے بعد یہ امر عیاں ھو گہی کہ حالیہ بھرتیوں میں بے ضابطگی کی انئہا رہی ھے محکمانہ کرپشن کے ذریعے مخصوص اینجنٹوں کی توسط سے باقاعدہ بولی کے تحت میرٹ کو مکمل طور پر پامال کر کے انصاف کی دھجیاں اڑائی گہی ھے اور فیل شدہ امیدواروں کے آڈرہوئیاور پوسٹوں کی نیلامی بولی اور پیسہ کلچر کو سرکاری و محکمانہ پشت پناہی سے نہ صرف سودا گروں کی سماج دشمن کردار کو تقویت ملی ھے بلکہ اس عمل سے سماج دشمن اور ذاتی مفاداتی گرووں کی اجارہ داری کو دوام بخشنے اور پروان چڑھانے سے قابل اور غریب لاچار مزدور اور بے کسوں میں مایوسی و مستقل ناامیدی کی سوچ پروان چھڑیگی اور بیروزگاری کی آفریت پوری سماج کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔
جس سے سماج پر اچھے اثرات مرتب نہیں ھونگے لہذا وزیر اعلی انسپکشن ٹیم نیب اور اینٹی کرپشن کے حکام کو چاہئے کہ وہ استحصالی طبقہ بولی مافیا کے خلاف مکمل انکواہری کر کے ایسے سماج دشمن عناصر کو کیفر گردار تک پہنچے اجلاس میں یونٹ سازی اور عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ بی این پی ایک جمہوری سیاسی جماعت ھے اور فیصلے و اقدامات باہمی مشاورت سیر حاصل بحث و مباحثے کے بعد باقاعدہ طور پر پارٹی فورم سے ہی کئے جاتے ھیں جس پر عمل کرنا ہر ممبر کی ذمہ داری ھے۔