|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2022

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پہلے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری آج کی بیٹنگ تھوڑی مضبوط ہے، اوور آل کرکٹ اچھی کھیلیں گے تو جیتیں گے۔

ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ، بولنگ اچھی ہے، فیلڈنگ بھی اچھی ہوئی تو جیت جائیں گے، پریشر والے میچ میں دونوں ٹیموں پر دباؤں ہوتا ہے۔

کپتان ملتان سلطانز کا کہنا تھا کہ جو اچھی کرکٹ کھیلےگا وہی جیتےگا،کوشش ہوتی ہےکہ حریف ٹیم کی غلطیوں سے فائدہ اٹھائیں۔

خیال رہےکہ آج ہونے والے پی ایس ایل سیزن 7 کے کوالیفائر میچ  میں دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتے گا وہ  براہ راست فائنل میں پہنچ جائےگا تاہم ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع اور ملےگا اور  اسے کل ہونے والے  ایلیمنیٹر میچ کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرنا ہوگا۔