|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2022

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر تعلقات رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کریں گے، پاکستان اپنے مفادات کو دیکھے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ باہمی تعلقات کا آغاز ہوا ہے، وزیراعظم اور روسی صدر میں عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، چاہتے ہیں تعلقات کا سلسلہ رکے نہیں آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ روس دنیا کا 40 فیصد گندم پیدا کرتا ہے جب کہ سب سے زیادہ گیس روس کے پاس ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ روسی نائب وزیراعظم توانائی کے معاملات بھی دیکھتے ہیں جس سے متعلق معاملات پر گفتگو ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں روس پاکستان کے توانائی کے معاملات میں سرمایہ کاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح فیصلہ کیا صورتحال کے باوجود دورے کو مکمل کرنا چاہیے، روسی صدر نے بھی دورے کو گرمجوشی سے لیا ہے۔