|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2022

وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات  شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں ان کا سرخ قالین استقبال کیا گیا تھا، ماسکو ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، روس کے نائب وزیر خارجہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

بعد ازاں وزیراعظم نے دوسری عالمی جنگ کے روسی سپاہیوں کی یادگار پر پھول رکھے ۔

وزیراعظم عمران خان کی آج روسی صدر ولادیمیر سے ون آن ون ملاقات ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک روس تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔