|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پلے آف مرحلے کے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی کی اسلام آباد  یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

پشار زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے 170 رنز سے زیادہ کا ہدف دیں۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے بتایا کہ ہماری ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں ہیں، ہم پہلے 2 اوورز میں کنڈیشن دیکھنے کے بعد پلان بناتے ہیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان وہاب ریاض،کامران اکمل،محمد حارث،شعیب ملک ، حسین طلعت،حیدرعلی،خالدعثمان،سلمان ارشاد، یاسرخان،علی ماجد اور بینی ہوویل شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز،ول جیک،اعظم خان، آصف علی،فہیم اشرف،لیام ڈاوسن،حسن علی،اطہرمحمود،زاہد محمود،وقاص مقصود شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آج کا میچ جو بھی ٹیم جیتے گی اس کا مقابلہ ایلمنیٹر2 کے میچ میں لاہور قلندرز سے ہوگا جس کے بعد فائنل میں جانے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہوگا جب کہ ملتان سلطانز پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔