ترکی کے صدررجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ روس کا یوکرین پر حملہ ناقابل قبول ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔
روس یوکرائن صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علاقائی سالمیت کیلئے ترکی یوکرین کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا حمائیتی پیغام یوکرائینی صدر تک پہنچا دیا ہے۔
خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرین کا ایئر ڈیفنس نظام تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب یوکرینی فوج کےسپریم کمانڈر ان چیف نے روسی فوجوں کو زیادہ نقصان پہنچانے کا حکم دیا ہے جب کہ یوکرینی فوج نے مشرق میں 50 روسی فوجی مارنے اور 6 روسی فوجی طیارے مار گرانے کا دعویٰ ہے۔