|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2022

سابق وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر کے قریب اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

رحمٰن ملک کی نمازِ جنازہ میں فرحت اللہ بابر، کنوردلشاد، ضیااللہ شاہ، سابق میئر سردارنسیم احمد، دانیال تنویر، زمردخان، نیر بخاری،چیئرمین پیمرا سلیم بیگ، وفاقی وزیر غلام سرور خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، وفاقی وزیر شبلی فراز نے شرکت کی۔

رحمٰن ملک کے جنازے میں زمرد خان نے سویٹ ہوم کے بچوں کے ہمراہ شرکت کی، نماز جنازہ میں عراق کے سفیر حمد عباس اور ن لیگ کے رہنما راجہ ظفرالحق نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، رحمٰن ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔

ترجمان کے مطابق رحمٰن ملک کو سانس لینے میں مشکلات ہوئیں تو انہیں دوبارہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ دم توڑ گئے۔