|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2022

ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اورمائیں و بہنیں حکومت کو گالیاں دی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بس! اب حکومت نے پارلیمنٹ کا اعتماد کھونا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ عطا مری نے کہا کہ ہم اقتدار کے نہیں جمہویت کے بھوکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پکار نے ہمیں باہر نکلنے پر مجبور کیا ہے۔

انہوں  ںے کہا کہ عوام نے ہمیں باہر نکلنے کا اشارہ دیا ہے وگرنہ یہ دس دن کا سفر ہمارا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ساڑھے تین سال بعد عوامی مارچ کا اعلان کیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ادویات 700 فیصد تک مہنگی ہو چکی ہیں جب کہ غربت و مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی ہمیشہ یہی کہا تھا کہ استعفے دینے سے حکومت گرنے والی نہیں ہے لیکن اس حوالے سے پیپلزپارٹی پر الزامات لگائے گئے۔

 پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ عطا مری نے کہا کہ جنہوں نے استعفوں کی بات کی تھی انہوں نے بھی استعفے نہیں دیے۔