|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2022

وزیر دفاع پرویز خٹک نے جہانگیر ترین سے حکومت کے رابطوں سے متعلق اظہار لاعلمی کردیا۔

نوشہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جو چاہے کرلے، ان کا عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سوئے نہیں ہیں، اپوزیشن ہمارے اتحادیوں کو توڑ نہیں سکتی، اپوزیشن کے7 ایم این اے ہمارے ساتھ ہیں، دیگر بھی رابطے میں ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وقت آنے پر اپوزیشن کو کیسے توڑوں گا، سب دیکھ لیں گے، ہم اپوزیشن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا عدم اعتماد ڈرامہ ہے، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن والوں کے رنگ اڑے ہوئے ہیں، ان کا ڈرامہ فلاپ ہونے والا ہے۔

پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ ہمارا کوئی ایم این اے کہیں نہیں جارہا، سب افواہیں ہ