یوکرینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے میں 3 بچوں سمیت 198 یوکرینی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 33 بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔
خیال رہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے گلی کوچوں میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔
روس کی جارحیت میں اب تک ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
یوکرینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے میں 3 بچوں سمیت 198 یوکرینی ہلاک ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت نے یہ بھی بتایا کہ 33 بچوں سمیت 1 ہزار 115 یوکرینی زخمی ہوئے۔
یوکرین پر روسی حملے میں ہلاک و زخمی یوکرینی شہری ہیں یا فوجی اس حوالے سے یوکرینی وزارت صحت نے واضح نہیں کیا۔