|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2022

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کر رہاہوں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز  نے پاکستان میں انتظامات پر اطمینان کا  اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں۔ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہاں کے تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں۔پی سی بی نے بہت خیال رکھا ہے۔پاکستان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 24سال بعد پہلے دورے سے لطف اندوز ہوں گے۔ پاکستان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کاکہنا ہے کہ  پاکستانی کرکٹ شائقین کرکٹ دیکھنے ضرور آئیں۔یہ سیریز ہمارے اور فینز دونوں کیلئے بہت اچھا تجربہ ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم کورونا اور سیکیورٹی کی وجہ سے محدود ہیں۔ہمیں معلوم ہے کہ ہم ہوٹل سے زیادہ باہر نہیں جا سکتے۔