|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2022

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میزبان لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی ہے۔

میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فل سالٹ کی جگہ ذیشان اشرف کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

سلطانز کی ٹیم میں بھی اہم تبدیلی کی گئی ہے اور جانسن چارلس کی جگہ ٹم ڈیوڈ کی واپسی ہوئی ہے۔

لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، ذیشان اشرف، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، زمان خان۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، عامر عظمت، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر، شاہنواز دھانی، ڈیوڈ ولی