|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوکرین مسئلے کے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کامیاب ہو گی۔

دوسری جانب روسی وزیرخارجہ نے پشاور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔