|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2022

یوکرین کا دارالحکومت اس وقت شدید روسی حملوں کی لپیٹ میں ہے اور شہری انخلاء کے لیے راستے تلاش کررہے ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے 12 ویں روز کیئو کے قریب علاقے میں روسی شیلنگ میں شہریوں کی اموات ہوئی ہیں تاہم ان صورتحال میں بھی میدان جنگ میں موجود فوجیوں نے شادی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیف کے دفاع کے لیے تعینات 112 بریگیڈکے لیسیا فلیمونوا اور والیری فلیمونوا نے اتوارکے روز شادی کی۔

شادی کی تقریب یوکرین کی ایک مصروف شاہراہ پر ہوئی جس میں فوجی جوڑے کی شادی میں دستی بموں اور ہتھیاروں سے لیس فوجیوں اور  بلٹ پروف جیکٹس پہنے صحافیوں نے شرکت کی۔

نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر کیف پوسٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں وردی میں ملبوس دلہا دلہن کو ہاتھ میں گلدستہ تھامے دیکھا جاسکتاہے۔