|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2022

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے وزیراعظم عمران خان کی تقریرپر ردعمل میں کہا ہےکہ وہ کہتے ہیں آصف زرداری میری بندوق کی نوک پر ہے،کیا ہم عمران خان کو  ٹارگٹ کلرکہیں؟

شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے ایک زرداری پوری حکومت پربھاری پڑگیا ہے، بلاول بھٹو زرداری کاعوامی مارچ حکومت کےاعصاب پر سوار ہے، عمران خان کی بدتمیزی  اور نازیبا زبان سےلگتا ہے وہ گھبرا گئے ہیں۔

شیریں رحمان نے کہا کہ  ان کی بوکھلاہٹ لانگ مارچ اورعدم اعتماد کی پہلی کامیابی ہے،کہتے ہیں بلاول کو اردو سکھائیں، بلاول کی اردو آپ سے بہتر ہے، وزیراعظم اپنا بیلنس کھوچکے ہیں، عوامی مارچ ان کے اعصاب پر سوار ہے،  عمران خان اتنے  پریشان ہیں وہ کچھ بھی کرنےکو تیار ہیں۔