کوئٹہ : حکومت بلوچستان نے کورونا کے دوران شہید ہونے والے افراد کیلئے مالی امداد کااعلان کردیا۔
محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کی جانب سے محکمہ صحت کو لکھے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے سمری پر محکمہ خزانہ اس رائے سے اتفاق کرتی ہے کہ کورونا کے باعث جاںبحق ہونے والے شہداء کے خاندانوں کو شہداء پیکج کے تحت یکمشت 10لاکھ روپے ادا کی جائیں ،کورونا سے جاںبحق ہونے والے افراد کو شہید قراردینے سے متعلق تشکیل کردہ کمیٹی کی اجازت سے پیکج دیاجائے ۔