|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2022

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں پولیس گردی ،معزز ارکان وسینیٹرز کو تشدد اور زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نام نہاد وکٹھ پتلی وزیراعظم تحریک عدم سے بوکھلا گیاہے ،کٹھ پتلی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے اقتدار کی حوس ملکی حالات کو انارکی کی طرف لے جارہے ہیں جس کا مملکت خدادادئید متحمل نہیں ہوسکتا، تحریک عدم اعتماد ایک سیاسی وجمہوری عمل ہے لیکن اس پر اتنی بوکھلاہٹ کے سلیکٹڈ اقتدار جانے کے ڈر سے اپنا توازن ہی کھوچکے ہیں ۔ذہنی توازن کھونے کے بعد وزیراعظم کے منصب کے قابل نہیں رہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں پیش آنے والے واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ موجودہ نااہل حکومت اپنی آئینی حیثیت کھو چکی ہے وہ اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کوکامیاب ہوتا دیکھ کر تشدد پر اتر آیاہے ،پارلیمنٹ لاجز میں اگر کسی کے خلاف کارروائی کے نام پر معزز ارکان پارلیمنٹ اور سینیٹرز کو یوں گھسیٹ کر ان کااستحقاق مجروح کیاگیاہے ،اسلام آباد پولیس لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے بدترین تشدد اور دھکم پھیل کے دوران پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق ،جمعیت علماء اسلام کے ارکان اسمبلی وسینیٹرز کو زخمی کرکے ان کے ساتھ انتہائی ناقابل برداشت رویہ اختیار کیاہے ،انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندوںکی گرفتاری ایک غیر قانونی غیر جمہوری اور شرمناک عمل ہے ،وفاقی وزراء جھوٹ کا سہارا لیکر حقیقت کو چھپا نہیں سکتے ،جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ ملک پر مسلط کٹھ پتلی وزیراعظم اور نام نہاد وزیر داخلہ تمام تر حالات سے بخوبی واقف تھے ان کی ایما پر معزز ارکان کے ساتھ ناقابل برداشت رویہ اپنایاگیا،جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز میں ایم این ایز کے پاس پرائیویٹ اورسرکاری گارڈز موجود ہوتے ہیں ،نام نہادوزیر داخلہ شیخ رشید نے اس بات کو بہانہ بنایا اور جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنے کیلئے دھاوا بولا تاکہ خوف و ہراس پھیلے۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے اقتدار کی حوس ملکی حالات کو انارکی کی طرف لے جارہے ہیں جس کا مملکت خدادادئید متحمل نہیں ہوسکتا، تحریک عدم اعتماد ایک سیاسی وجمہوری عمل ہے لیکن اس پر اتنی بوکھلاہٹ کے سلیکٹڈ اقتدار جانے کے ڈر سے اپنا توازن ہی کھوچکے ہیں ۔