اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت نے صحافی محسن بیگ کی دہشت گردی کے کیس میں بھی ضمانت منظورکرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے محسن بیگ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، محسن بیگ کی ضمانت 5 لاکھ روپےکے مچلکوں کے عوض منظورکی گئی۔
محسن بیگ کو ایف آئی اے چھاپے کے دوران اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
محسن بیگ کی غیر قانونی اسلحہ رکھنےکےکیس میں ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔
عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو احکامات جاری کیے ہیں کہ محسن بیگ اگر اور کسی کیس میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔
خیال رہےکہ محسن بیگ کو گزشتہ ماہ 16 فروری کو ان کے گھر سےگرفتار کیا گیا تھا۔