|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2022

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ پارلیمنٹ لاجز پہنچے۔ پارلیمنٹ کے لاجز میں وزیراعظم نے بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بی اے پی کی قیادت سے تعاون کی درخواست کی۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے وزیراعظم کو تصادم کی طرف نہ جانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمہوری طریقہ ہے، جمہوری طریقے سے نمٹا جائے۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر خالد مگسی نے جواب دیا کہ ہماری جماعت کی مشاورت جاری ہے اور جلد فیصلہ کرلیں گے۔ذرائع کے مطابق خالد مگسی کا کہنا تھاکہ تین سال ہوگئے ہیں، ہمارے تحفظات نہیں سنے گئے۔