|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2022

روس نے کہا ہے کہ کیف کی جانب سے غیر جانبداری پر مذاکرات پر رضا مندی کے بعد یوکرین کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے کچھ حصوں پر متفق ہونے کے قریب ہیں، جس کے نتیجے میں دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی ایک بڑی جنگ ختم ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر ایجسنی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نشریاتی ادارے ’آر بی ایس‘ کو بتایا کہ ’سیکیورٹی کی ضمانت کے ساتھ غیر جانبداری کی حیثیت پر بھی سنجیدگی سے تبادلہ خیال ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیٹو کی توسیع کے بغیر یوکرین کی سلامتی کی ضمانت کے ساتھ غیرجانب داری کے بارے میں کہا تھا جو فروری میں ایک ممکن اقدام تھا‘۔

سرگئی لاروف نے محتاط انداز میں کہا کہ مذاکرات اتنے آسان نہیں مگر امید ہے کہ سمجھوتے تک پہنچ جائیں گے۔