|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2022

کوئٹہ: صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت مستحکم ہے اتحادیوں اور کابینہ کے اراکین کا وزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد ہے مشیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کی پالیسی پر کاربند ہے تاہم بعض عناصر کو صوبے کا سیاسی استحکام اور ترقیاتی عمل ہضم نہیں ہورہا ہے انہو ں نے واضع الفاظ میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو کمزور کرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی مشیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو عزت و احترام دینا بلوچستان کی روایات میں شامل ہے۔

سیاسی رہنما ؤں سے ملاقات کا مقصد کسی کی حمایت یا مخالفت کرنا نہیں انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی جام کمال خان میر ظہور بلیدی میر عارف جان محمد حسنی اور میر سلیم کھوسہ سے آج ہونے والی ملاقات معمول کی ملاقات ہے اسسے سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔
دریں اثناء بلوچستان عوامی پارٹی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں متحد اور فعال ہے صوبے کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی پارٹی کے اندر تفریق پیدا کرنے کی اجازت دی جائے گی اس عزم کا اظہار صوبائی وزیر عبدالرشید بلوچ مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو پارلیمانی سیکریٹری محمد خان طور اتمانخیل اور مٹھا خان کا کڑ نے نے یہاں ہونے والی ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر صوبے کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہو ئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ صوبائی حکومت کے عوامی مسائل کے حل اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی پالیسی پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے اور عوام ایک خوشگوار تبدیلی کا خود مشاہدہ کر رہے ہیں۔