نوابشاہ میں ہاؤس آفیسر نرسنگ پروین رند مبینہ جنسی ہراسانی کیس میں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر نرسنگ غلام مصطفیٰ درخواست ضمانت مسترد ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔
نوابشاہ میں ہاؤس آفیسر نرسنگ پروین رند مبینہ جنسی ہراسانی کیس میں تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج نے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر فریدہ وگن، ہاسٹل وارڈن ڈاکٹر فریحہ اور ڈاکٹر عتیقہ کی ضمانت منظورکرلی۔
تاہم عدالت نے ڈائریکٹر نرسنگ غلام مصطفیٰ درخواست ضمانت مسترد کی جس پر وہ احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مصطفیٰ کو جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پروین رند نے ڈائریکٹر نرسنگ غلام مصطفیٰ پر جنسی ہراسانی جبکہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر فریدہ، وارڈن ڈاکٹر فریحہ اور ڈاکٹر عتیقہ پرزدوکوب کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔