اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سندھ ہاؤس پر حملے کا نوٹس لے لیا۔
جیونیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سندھ ہاؤس پر حملے کے کیس کی سماعت کچھ دیر میں ہوگی۔
عدالت نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے اور آئی جی اسلام آباد کو بھی طلب کیا گیا ہے۔