|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2022

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ بزدل کپتان عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگ رہا ہے، جو کپتان جیتنے والا ہو وہ نہیں بھاگتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ آئین میں ہےکہ عدم اعتماد پیش ہونےکہ 14 دن میں اسپیکرکو اجلاس بلانا ہے، بزدل عمران پہلے دن سے اس عمل سے بھاگ رہا ہے، عمران خان کو پہلے دن سے اپنی شکست نظر آرہی ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہم ہارے ہوئے شخص کو یا کسی اور شخص کو عوام کی قسمت سے کھیلنے نہیں دیں گے، یہ کوشش کررہے ہیں کہ ادارے نیوٹرل نہ رہیں، یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں آئینی بحران پیدا کیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ آئینی حدود میں رہ کر اپنا کام کرے، وزیراعظم نے نیوٹرل کو جانور کہا اور آج تک اس پر معافی نہیں مانگی، 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم اور وزرا کو مہم چلارہے ہیں اعلیٰ سطح پر اس کا نوٹس لیا جائے،  ایک وزیر کی باتیں سنتا ہی نہیں، گٹر کی باتیں گٹ میں رہنی چاہئیں۔