کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینٹر منطوراحمد کاکڑ نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے متعلق حالیہ معاہدہ بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا وفاقی حکومت اور وزیراعلی بلوچستان نے جس طرز پر ریکوڈک منصوبے کا معاہدہ کیا ہے اس کے ثمرات براہ راست بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے ہماری حکومت نے معاہدے کو عوام کے سامنے رکھ کر ایک نئی مثال قائم کی ہے
ان خیالات کااظہار انہو ں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سینٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور انکی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے میں بلوچستان کے حقوق کاجس طرح تحفظ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اس منصوبے سے براہ راست بلوچستان کے عوام مستفید ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزیراعلی بلوچستان اور تمام اداروں نے مشترکہ کاوشوں کے ذریعے جس طرح ریکوڈک کا معاہدہ طے کیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی اس سے قبل ماضی میں منصوبوں سے متعلق جو بھی معاہدات کئے انہیں کبھی بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا
مگر وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی حکومت نے اس امر کو ضروری سمجھا کہ بلوچستان کے وسائل کے اصل وارث یہاں کے عوام ہیں اوربلوچستان کے حوالے سے کئے گئے تمام تر معاہدات کے حوالے سے بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں لینا نہایت ضروری ہے ،ماضی کی حکومتوں نے اہل بلوچستان کو اندھیرے میں رکھا لیکن موجودہ حکومت نے ریکوڈک معاہدے سے متعلق تمام تر تفصیلات واضح رکھی انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کے حوالے سے جو معاہدہ کیا گیا ہے اس میں بلوچستان کو 33فیصد حصہ مل رہا ہے جس میں بلوچستان کی کسی قسم کی انویسمنٹ بھی نہیں ہوگی اور تمام تر حصہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی اور یہاں پسماندگی کے خاتمے کے لئے قابل استعمال لایا جاسکے گا ہماری حکومت اور ادارے بلوچستان کی خوشحالی تر قی اور عوام کی طرز زندگی کی بہتری کی پالیسی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔