|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2022

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آج کی جنگ عمران خان کی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نے دنیا کو بتایا کہ دل آزاری اظہار رائے نہیں اور اسلامو فوبیا کے خلاف دن مقرر ہونا امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دن کے آغاز کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں پہنچ چکی ہے اور آج کی جنگ عمران خان کی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی ہے اس لیے عوام اپنی خودداری کی حفاظت کے لیے جلسہ گاہ پہنچیں۔

شہباز گل نے کہا کہ آج عوام نے خودداری کے ساتھ جینے کا فیصلہ کرنا ہے اور پاکستان کے بیٹے عمران خان کی پہلی کوشش پاکستان کی خودداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبز پاسپورٹ کی عزت اور پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہونا وزیراعظم کا مشن ہے اور ان فیصلوں کے لیے وزیر اعظم عمران خان ڈٹے رہے ہیں۔