|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2022

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے خطاب میں فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے بونگی ماری کہ نوازشریف ججوں کوخریدنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت عظمیٰ پر انگلی اٹھانا بد دیانتی ہے، اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے اور  ان کو عدالت بلاکر پوچھا جائے۔

سربراہ اتحاد کا کہنا تھاکہ حکومت کےخاتمے کا وقت قریب ہے، عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعدعمران خان کی نیندیں ایک ہفتےحرام رہیں گی۔

ان کا کہنا تھاکہ بیرونی قوتوں کی سازش تمہارے فارن فنڈنگ کیس سے ثابت ہے، عمران خان، تم باہرکا پیسہ کہاں سے لائے؟اپنے آقاؤں پربوجھ بننے کا گلہ شکوہ ہم سے کیوں کرتے ہو؟عمران خان اوراس کے وفاداروں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔