|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2022

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم پیچھے لگ رہے ہیں لیکن پیچھے نہیں ہیں،1992 کے ورلڈ کپ میں بھی قومی ٹیم کو شکست ہو رہی تھی اس کے باوجود وہ ورلڈ کپ جیتی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دینگے،آخری گیند تک کھیلیں گے۔ ان سے کسی بھی ملاقات میں استعفے کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب گیم پلٹےگی توسارےدیکھیں گے۔ مزید کہنا تھا کہ خط کے مندرجات کو میڈیا اینکرزکےساتھ شیئرکیا گیا ہے۔ خط کو پارلیمنٹ کے اِن کیمرا اجلاس میں بھی رکھ رہے ہیں۔